تلنگانہ

تلنگانہ: بیل کی ٹکر سے بچنے کی کوشش، آٹو الٹ جانے سے خاتون ہلاک، 7 زخمی

یہ حادثہ دیشٹکیال دیہات کے حدود میں پیر کو اُس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والے بیل کی ٹکر سے بچنے کی کوشش کے دوران آٹو ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ آٹوالٹ گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اوردیگر7افرادزخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ دیشٹکیال دیہات کے حدود میں پیر کو اُس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والے بیل کی ٹکر سے بچنے کی کوشش کے دوران آٹو ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ آٹوالٹ گیا۔

اس حادثہ میں خاتون ہلاک ہوگئی اور 7افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں نے بتایا کہ پداپلی دیہات سے ان کا تعلق ہے۔

وہ ناگرکرنول ٹاون کو آٹو میں جارہے تھے کہ دیشٹکیال دیہات کے نواحی علاقہ میں سڑک پر اچانک مخالف سمت سے بیل آگیا جس سے بچنے کی کوشش میں آٹو ڈرائیور نے اچانک اس کا بریک لگایا جس کے نتیجہ میں اس نے آٹو کا توازن کھودیا اور یہ آٹوالٹ گیا۔

ان زخمیوں نے بتایا کہ آٹوتیز رفتار تھا جس کے سبب آٹو تین مرتبہ الٹ گیا۔

اس حادثہ کے نتیجہ میں 38سالہ خاتون پدما موقع پر ہی ہلاک ہوگئی اوردیگر 7مسافرین زخمی ہوگئے۔ ان کو ایمبولنس کے ذریعہ ناگرکرنول کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔