تلنگانہ

تلنگانہ: شاپنگ کے لئے جانے والی خاتون سڑک حادثہ میں ہلاک

کِشتہ ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ شراونی، اپنے شوہر پون اور بچوں دیپاسوِی اور رِشاسوِی کے ساتھ پٹن چیرو کے ویلیو زون میں خریداری کے لئے اسکوٹی پر جا رہی تھی۔

حیدرآباد: ارکان خاندان کے ساتھ شاپنگ کے لئے جانے والی خاتون سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئی۔ یہ واقعہ حیدراباد کے مضافاتی علاقہ پٹن چیرو پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

کِشتہ ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ شراونی، اپنے شوہر پون اور بچوں دیپاسوِی اور رِشاسوِی کے ساتھ پٹن چیرو کے ویلیو زون میں خریداری کے لئے اسکوٹی پر جا رہی تھی۔

جب ان کی گاڑی مٙتنگی انڈر بریج کے قریب پہنچی تو ایک تیز رفتار پرائیویٹ بس نے پیچھے سے اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ شراونی موقع پر ہی ہلاک ہوگءی، جبکہ ان کے شوہر اور بچے زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ایک پرایویٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے پولیس نے شراونی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پٹن چیرو ایریا اسپتال منتقل کر دیا ہے۔