شمالی بھارت

یوگی آدتیہ ناتھ، زخمی بچی اور سپاہی سے ملنے ہسپتال پہنچے

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں عدالت کے احاطہ میں شاطر بدمعاش سنجیو جیوا پر حملہ کے دوران ہوئی فائرنگ میں زخمی معصوم اور سپاہی سے ملنے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ ہسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں کو بہتر علاج کی ہدایت دی۔

لکھنو: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں عدالت کے احاطہ میں شاطر بدمعاش سنجیو جیوا پر حملہ کے دوران ہوئی فائرنگ میں زخمی معصوم اور سپاہی سے ملنے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ ہسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں کو بہتر علاج کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی
یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں
کنور یاترا کے راستے پر گوشت کی فروخت ممنوع
سابق حکومتوں نے متھرا کی ترقی کو نظر انداز کیا: یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی جمعرات کی صبح کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی اسپتال کے ٹراما سنٹر پہنچے اور زخمی بچی لکشمی اور زخمی سپاہی سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے بچی کو دلار کیا اور چاکلیٹ دیا۔ انہوں نے وہاں موجود ڈاکٹروں سے زخمیوں کے صحت کی جانکاری حاصل کی اور بہتر طبی سہولیت دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔

اس دوران پرنسپل سکریٹری داخلہ سنجے پرساد سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔اس درمیان پولیس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق قتل کے ملزم وجئے یادو نے پولیس پوچھ گچھ میں قتل کے مقصد کے بارے میں کچھ صاف نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں وجئے کے ساتھ ایک اور حملہ آورکے آنے کی بات سامنے آرہی ہے حالانکہ پولیس کی جانب سے اس بارے میں کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ میں عدالت کے اندر بدھ کو ہوئی فائرنگ میں مغربی اترپردیش کے شاطر بدمعاش سنجیو جیوا کا قتل کردیا گیا تھا۔

گولی باری میں کملیش اور لال محمد سمیت دو ہیڈکانسٹیبل زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ واقعہ میں سسر کی ضمانت پر آئی نیلم نام کی خاتون اور اس کی ڈیڑھ سال کی بیٹی لکشمی بھی زخمی ہوئی تھیں۔واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے جانچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل کا فیصلہ کیا۔

تین رکنی ایس آئی تی میں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(تکنیکی) موہت اگروال، جوائنٹ پولیس کمشنر (نظم ونسق) لکھنؤ نیلابجا چودھری اور آئی جی اجودھیا پرویشن کمار شامل ہیں۔ جانچ ٹیم کو ایک ہفتے کے اندر اپنی جانچ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔