جرائم و حادثات
تلنگانہ:خاتون نے بیٹی کو دریا میں پھینک کر چھلانگ لگادی
تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک خاتون نے دریائے مانجرا میں اپنی چارسالہ بیٹی کو پھینک دیا اور خود بھی پانی میں کود گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک خاتون نے دریائے مانجرا میں اپنی چارسالہ بیٹی کو پھینک دیا اور خود بھی پانی میں کود گئی۔
یہ واقعہ ضلع کے سریوروگاوں میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 32 سالہ وجیا اور اس کی بیٹی گوری کی لاشوں کو منگل کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے ظہیرآباد کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔
اس اقدام کے پس پردہ وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔