تلنگانہ
تلنگانہ: مزدوروں نے ٹریفک انسپکٹر پرحملہ کردیا
گزشتہ چند دنوں سے شاپنگ مال کے قریب ہونے والی مرمت کے کام کے دوران ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔ راونے ہدایت دی کہ سڑک پر کھڑے آٹو کو ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک میں خلل نہ پڑے اور کام بغیر رکاوٹ کے مکمل ہو۔
حیدرآباد: سکندر آباد کے پٹنی چوراہے پر ڈیوٹی انجام دینے والے مہانکالی ٹریفک پولیس پر دو مزدوروں نے حملہ کردیا۔
مہانکالی ٹریفک انسپکٹر رگھونندن راو پر یہ حملہ ایک شاپنگ مال کے قریب ہوا۔
گزشتہ چند دنوں سے شاپنگ مال کے قریب ہونے والی مرمت کے کام کے دوران ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔ راونے ہدایت دی کہ سڑک پر کھڑے آٹو کو ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک میں خلل نہ پڑے اور کام بغیر رکاوٹ کے مکمل ہو۔
اس پر مشتعل دو مزدوروں نے بدتمیزی کرتے ہوئے انسپکٹر پر حملہ کر دیا۔ دونوں کو کر ٹاسک فورس کے حوالے کردیاگیا جو ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ مارکٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا۔