تلنگانہ: نوجوان شراب پینے کے دوران واش روم جاتے ہوئے اچانک گرکر ہلاک
پرگی ایس آئی موہن کرشنا کے مطابق، یہ واقعہ پرگی بس اسٹینڈ کے سامنے موجود وائن شاپ کے قریب پرمٹ روم میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت بومراسپیٹ منڈل کے ریگڈی میلارم گاؤں سے تعلق رکھنے والے موگلیا کے طور پر ہوئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے پرگی ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 30 سالہ نوجوان شراب پینے کے دوران واش روم جاتے ہوئے اچانک گرکرہلاک ہوگیا۔
پرگی ایس آئی موہن کرشنا کے مطابق، یہ واقعہ پرگی بس اسٹینڈ کے سامنے موجود وائن شاپ کے قریب پرمٹ روم میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت بومراسپیٹ منڈل کے ریگڈی میلارم گاؤں سے تعلق رکھنے والے موگلیا کے طور پر ہوئی ہے۔
گھر والوں کے بیان کے مطابق موگلیا کافی عرصہ سے شراب کا عادی تھا، جس کے نتیجہ میں اس کے گردے اور جگر شدید متاثر ہو چکے تھے۔
گاندھی اور عثمانیہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے پہلے ہی اسے خبردار کیا تھا کہ اگر وہ شراب نوشی جاری رکھے گا تو اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
وہ پرمٹ روم میں شراب پی رہا تھا، اسی دوران واش روم جاتے ہوئے وہ اچانک گر پڑا اور وہیں اس کی موت ہوگیی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔