تلنگانہ

تلنگانہ کی دوردرازبسوں میں مسافرین کو اسناکس باکس دینے کا آغاز

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)نے دور دراز مقامات کے مسافروں کو اسناکس باکس دینے کا آغاز کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)نے دور دراز مقامات کے مسافروں کو اسناکس باکس دینے کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

کارپوریشن کی جانب سے بسوں میں پہلے ہی اے سی بس خدمات شروع کی گئی ہیں۔ کارپوریشن کی جانب سے اب بسوں میں اسناکس باکس فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

تجرباتی بنیاد پر حیدرآباد۔وجئے واڑہ روٹ پر چلنے والی 9 الیکٹرک ای گروڈ بسیں آج سے اسنیک باکس سسٹم کا آغاز کیاگیا ہے۔

اس کیلئے ٹکٹ میں صرف 30 روپئے وصول کئے جارہے ہیں۔اس اسناکس باکس میں کھارا،چکی، ٹشوپیپراورماوتھ فریشنر بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے2023 بین الاقوامی اسناکس کے سال کے طورپرمنایاجارہا ہے۔

قوت مدافعت کے ساتھ بہتر صحت کے نشانہ کے ساتھ کارپوریشن مسافرین کو کھارااورچکی کے پیکٹس فراہم کررہا ہے۔

آرٹی سی کے صدرنشین باجی ریڈی گووردھن نے اس سے استفادہ کی مسافرین سے خواہش کی ہے۔ہر اسناکس باکس میں کیوآرکوڈرہے گا۔

اس کو فون پراسکیان کرنے سے ادارہ کو اہم مشورے اور رائے دی جاسکتی ہے۔اس رائے اور مشورہ کی بنیاد پر اس اسناکس باکس میں تبدیلی کی جائے گی۔

اس طرح کارپوریشن نے بس مسافرین کے مفاد میں نیاتجربہ کیا ہے۔

اس تجرباتی عمل کے دوران مسافرین سے حاصل ہونے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے بقیہ خدمات میں بھی اس طرح کے طریقہ کار پر عمل کیاجائے گا۔