حیدرآباد

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر یواے ای کی خاتون کے پاس سے بڑے پیمانہ پر بیرونی کرنسی ضبط

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر یواے ای کی ایک خاتون کے پاس سے بڑے پیمانہ پر بیرونی کرنسی ضبط کرلی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر یواے ای کی ایک خاتون کے پاس سے بڑے پیمانہ پر بیرونی کرنسی ضبط کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

ذرائع کے مطابق کل شب سی آئی ایس ایف سی آئی ڈبلیو اے ایس آئی سمپت راو اورسی ٹی /جی ڈی شیخ جانی بابو نے اس خاتون کے مشتبہ رویہ پر شک کااظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی زین النسا محمد قمرالدین نامی 62 سالہ خاتون کوایرپورٹ کے ڈپارچر علاقہ سے پکڑا۔

یہ خاتون فلائٹ نمبرG9-459 کے ذریعہ صبح 4بجکر 20منٹ پر شارجہ روانہ ہونے والی تھی۔

اس کے لگیج کی تلاشی کے دوران متحدہ عرب امارات کی 54کرنسی نوٹس کا پتہ چلا۔

یہ 44,480 درہم رقم کی ہندوستانی مالیت 9,67,440روپئے ہوتی ہے۔

اس رقم اور اس خاتون کے ساتھ ساتھ اس کے سامان کو مزید جانچ اور کارروائی کیلئے کسٹم کے عہدیداروں کے حوالے کردیاگیا۔