آسکر ایوارڈ کے بعد تلگو اداکار جونیئر این ٹی آر حیدرآباد واپس
جونیراین ٹی آر نے عوام کے ہجوم کے باوجود اپنے مداحوں اور شائقین کے درمیان کچھ لمحے گذارے۔انہوں نے میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے بعض سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ انہوں نے کہاکہ آسکر ایوارڈ کے لئے ایم ایم کیراوانی اور چندربوس اسٹیج پر گئے تھے۔

حیدرآباد: تلگو فلموں کے مشہور اداکار جونیر این ٹی آرآسکر ایوارڈ کے بعد حیدرآباد واپس ہوگئے۔ان کی اداکاری والی فلم آرآرآر کو آسکرایوارڈحاصل ہوا ہے۔آج صبح کی اولین ساعتوں میں جونیراین ٹی آرحیدرآباد واپس ہوگئے۔
شمس آبادایرپورٹ پر ان کا مداحوں اور عوام کی جانب سے شانداراستقبال کیاگیا جنہوں نے ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ مداحوں نے اس فلم کوآسکرملنے پر مبارکباد پیش کی۔
جونیراین ٹی آر نے عوام کے ہجوم کے باوجود اپنے مداحوں اور شائقین کے درمیان کچھ لمحے گذارے۔انہوں نے میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے بعض سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ انہوں نے کہاکہ آسکر ایوارڈ کے لئے ایم ایم کیراوانی اور چندربوس اسٹیج پر گئے تھے۔
ان کے ہاتھوں میں ایوارڈ، اس سفر میں ان کا بہترین لمحہ تھا۔انہوں نے کہاکہ آسکر ایوارڈ اٹھانے میں بھی کافی وزن تھا۔ یہ وزن تمام ہندوستانیوں اور ہندوستانیوں کی محبت کا تھا۔انہوں نے اس فلم کیلئے اس محبت، تعاون اور آشیرواد پر تمام افراد کا شکریہ اداکیا۔