تلنگانہ

تلگودیشم تلنگانہ میں انتخابی مقابلہ کرے گی:کاسانی گیانیشور

صدر تلنگانہ تلگودیشم کاسانی گیانیشور نے کہا کہ تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی مقابلہ کرے گی۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ تلگودیشم کاسانی گیانیشور نے کہا کہ تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

کاسانی گیانیشور نے جنہوں نے آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگویشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو سے ہفتہ کو راجمندری جیل میں ملاقات کی، آج حیدرآبادمیں پارٹی آفس این ٹی آرٹرسٹ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ 87 امیدواروں کی فہرست ان پاس موجود ہے۔

اس پر سروے کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بدھ کو پھر راجمندری جائیں گے اور چندرابابونائیڈو سے دوبارہ ملاقات کرتے ہوئے ان سے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بارے میں مشاورت کریں گے۔

بعدازاں وہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تلگودیشم کے امیدواروں کا اعلان کیاجائے گا اور ساتھ ہی ساتھ پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیاجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پون کلیان کی جناسینا پارٹی اور دوسری سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ چندرابابونائیڈو سے ملاقات اور مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

کاسانی گیانیشور نے بتایا کہ بانی تلگودیشم وفلم اسٹار این ٹی آر کے فرزند و فلمی اداکار بالاکرشنا سارے تلنگانہ میں تلگودیشم کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

تلگودیشم لیڈران کاسانی وریش مدیراج، سائی بابا، ایلیایادو، بنڈاری وینکٹیش، رویندرچاری، سری کانت، ایم بھکشا پتی، شیکھر ریڈی،کرشنماچاری،ایم گوپال اور جوگیندر سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔