تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 45ڈگری سے تجاوز

ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔تیزہوائیں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کر رہی ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول کئی اضلاع ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
گرمی کی لہر: تعلیمی اداروں کو 18 جون تک بند رکھنے کی ہدایت
کلواکنٹلہ کویتا کی مثالی انسانی ہمدردی، ایمس کی سہولتوں اور ٹرپل آر متاثرین کے مسائل پر سخت سوالات
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔تیزہوائیں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کر رہی ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ جب تک انتہائی ضرورت نہ ہو، عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ عادل آباد،نرمَل، منچریال اور آصف آباد میں کاروباری اور تجارتی مراکز خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی سمت سے چلنے والی ہواوں کی شدت عادل آباد، منچریال اور آصف آباد میں معمول سے کہیں زیادہ ہے، جس نے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ وہ کافی مقدار میں پانی کا استعمال کریں۔