شمالی بھارت
بدایوں میں شادی کی تقریب میں غذا استعمال کرنے کے بعد دس بچے بیمار پڑگئے
بدایوں میں ایک شادی کی تقریب میں طعام کے بعد متلی اور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر دس بچوں کو ہاسپٹل میں داخل کیا گیا۔
بدایوں (یوپی) : بدایوں میں ایک شادی کی تقریب میں طعام کے بعد متلی اور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر دس بچوں کو ہاسپٹل میں داخل کیا گیا۔
ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے پیر کو یہ بات کہی۔ چیف میڈیکل آفیسر پردیپ ورشینی نے کہا کہ یہ سمیت غذا کا مشتبہ واقعہ اتوار کو اوشیت علاقہ میں پیش آیا۔
انھوں نے کہا کہ بچوں کو ضلع ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اب خطرہ سے باہر ہیں۔
ورشینی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ہیلتھ اینڈ فوڈ ڈپارٹمنٹس نے غذا کے نمونے اکٹھا کیے جو تقریب میں پیش کیا گیا۔