حیدرآباد

تلگو اداکار موہن بابو کے مکان سے دس لاکھ روپئے کی چوری

ٹالی ووڈ کے سینئر اداکار موہن بابو نے جل پلی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں چوری کی پولیس سے شکایت کی۔

حیدرآباد: ٹالی ووڈ کے سینئر اداکار موہن بابو نے جل پلی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں چوری کی پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

انہوں نے کہاکہ نیان نامی ملازم مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے چوری کرکے گھر سے فرار ہوگیا۔ موہن بابو نے منگل کی شب رچہ کنڈہ پولیس میں شکایت درج کرائی۔

اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بتایاجاتا ہے کہ ملزم کو تروپتی میں گرفتار کیا گیا ہے۔