موسیٰ پیٹ میں مکان کے انہدام کے دوران کرایہ دار ہلاک
انہدامی کارروائی سے ایک دن قبل اس مکان سے تمام کرایہ داروں کا تخلیہ کرایا گیا۔ مزدوروں نے صبح، مکان کے ڈھانچہ کو جزوی طور پرگرادیا اور لنچ کے بعد انہدامی کارروائی پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔
حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں جمعرات کے روز مکان کو منہدم کرنے کے دوارن ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں موسیٰ پیٹ میں پیش آیا۔ سابق کارپوریٹر ٹی شراون کمار نے موسیٰ پیٹ میں اپنا قدیم مکان مسمار کرنا شروع کیا تھا۔
انہدامی کارروائی سے ایک دن قبل اس مکان سے تمام کرایہ داروں کا تخلیہ کرایا گیا۔ مزدوروں نے صبح، مکان کے ڈھانچہ کو جزوی طور پرگرادیا اور لنچ کے بعد انہدامی کارروائی پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزدوروں نے ملبہ کے نیچے ایک شخص کو پایا جس کی شناخت، سوامی ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ شخص، اس مکان میں کرایہ پر رہا تھا۔وہ، حالت نشہ میں چہارشنبہ کی رات اس مکان پہونچا اور وہیں محوخواب ہوگیا۔
مزدوروں نے جمعرات کے روز یہ سمجھ کر مکان کی مسماری کا کام شروع کیا کہ اس مکان میں کوئی شخص نہیں ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔