حیدرآباد
ٹرینڈنگ
قطب اللہ پورمیں غیرمجاز عمارتوں کے انہدام سے کشیدگی
تاہم مقامی افراد نے جے سی بی کے ذریعہ ان کے مکانات کو منہدم کرنے کی کوششوں کی شدید مخالفت کی اور اس کارروائی کونامناسب قراردیا۔مقامی افراد کے احتجاج سے حالات کشیدہ ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری کے قطب اللہ پورمیں غیرمجاز عمارتوں کے انہدام سے کشیدگی پھیل گئی۔ریونیواورپولیس کے عہدیدارآج دیویندرنگر اوربالیا بستی پہنچے جہاں انہوں نے غیرمجاز عمارتوں کو منہدم کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔
تاہم مقامی افراد نے جے سی بی کے ذریعہ ان کے مکانات کو منہدم کرنے کی کوششوں کی شدید مخالفت کی اور اس کارروائی کونامناسب قراردیا۔مقامی افراد کے احتجاج سے حالات کشیدہ ہوگئے۔
پولیس نے بعض احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا کیونکہ ان افراد نے اپنے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔پولیس نے اس واقعہ کا کوریج کرنے کیلئے پہنچے میڈیا کے نمائندوں سے بھی نامناسب سلوک کیا۔پولیس نے میڈیا کے بعض افراد کے فونس بھی چھین لئے۔