بلند شہر میں 4 ہندو مندروں میں توڑپھوڑ کے بعد کشیدگی
پولیس فوری جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور مندروں کے احاطہ کو مہربند کردیا۔ عہدیداروں نے اس کیس کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں اور مقامی ہندو تنظیموں کو تیقن دیا ہے کہ اشرار کو جلد ازجلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
بلند شہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں 4 ہندو مندروں میں توڑپھوڑ کے بعد آج کشیدگی پیدا ہوگئی۔ برہم ہندو تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے منظم کئے اور اشرار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے مندروں پر حملہ کیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ اشرار نے ہندو دیوی دیوتاؤں کی 12 مورتیوں کو بھی توڑپھوڑدیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ چہارشنبہ کی رات دیرگئے بارل علاقہ میں پیش آیا۔ مقامی عوام نے جمعرات کے روز چاروں مندروں میں توڑپھوڑ کا پتہ چلنے پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
پولیس فوری جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور مندروں کے احاطہ کو مہربند کردیا۔ عہدیداروں نے اس کیس کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں اور مقامی ہندو تنظیموں کو تیقن دیا ہے کہ اشرار کو جلد ازجلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقامی عوام کو شبہ ہے کہ اشرار نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کے مقصد سے جان بوجھ کر مندروں پر حملہ کیا۔