جرائم و حادثات

کوداڑ میں بھیانک حادثہ، ایک خاندان کے 6 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق ایس یو وی نے سڑک کے بازو پارک ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے دی۔ مہلوکین کی شناخت مانیماں، چندر راؤ، کرشنم راجو، سورنا، سریکانت اور لائیسہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حیدرآباد: ایک خاندان کے 6 افراد ہلاک اور دیگر2اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ ایک کار جس میں یہ افرادسفر کررہے تھے، ایک ٹھہرے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ حیدرآباد۔ وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر آج صبح پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

پولیس نے بتایا کہ ضلع سوریا پیٹ کے کوداڑ ٹاؤن میں درگم پورم گیٹ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایس یو وی نے سڑک کے بازو پارک ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے دی۔ مہلوکین کی شناخت مانیماں، چندر راؤ، کرشنم راجو، سورنا، سریکانت اور لائیسہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

 کھمم کا متوطن یہ خاندان وجئے واڑہ جارہا تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ تیز رفتار ی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ایس یو وی کے ڈرائیور نے ٹرک کو نہیں دیکھا اور اس ٹرک کو ٹکر دے دی۔