آندھراپردیش

نندیال میں خوفناک سڑک حادثہ، بس اور لاری میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک

آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں نیشنل ہائی وے پر سری ویلا میٹا کے قریب گزشتہ شب ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس میں آگ لگنے کے نتیجہ میں تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں نیشنل ہائی وے پر سری ویلا میٹا کے قریب گزشتہ شب ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس میں آگ لگنے کے نتیجہ میں تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


اطلاعات کے مطابق یہ بس نیلور سے حیدرآباد جا رہی تھی کہ اچانک بس کا ٹائر پھٹ گیا۔ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو کھو بیٹھا اور گاڑی ڈیوائیڈر عبور کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی۔ اس ہولناک آتشزدگی میں بس ڈرائیور، لاری ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔


اس دوران ایک مقامی ڈی سی ایم ڈرائیور نے بے مثال بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا۔ اس نے فوری طور پر بس کے شیشے توڑ کر اندر پھنسے ہوئے 36 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال جس کی وجہ سے ایک بہت بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔ اس حادثہ میں 15 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوئے جنہیں 108 ایمبولینس کے ذریعے نندیال سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع ایس پی سنیل شیورن نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور حادثہ کی وجوہات کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب، وزیر عمارات وشوارع بی سی جناردھن ریڈی نے اس حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے لواحقین سے تعزیت کی اور حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔