ایران میں دہشت گردوں کا عدالتی کمپاؤنڈ پرحملہ، ججز کے کمروں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
ڈان نیوز کے مطابق ایرانی اور غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تہران: شمال مشرقی ایران میں مسلح افراد نے عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایرانی اور غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایران کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد بھی مارےگئے۔
دہشت گرد تنظیم جیش العدل نے مبینہ طورپر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ایرانی شہر سردشت میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا ہے۔
ایران خبر رساں ادارے ’مہر نیوز‘ کے مطابق ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے کے شہر سردشت کے قریب واقع گاؤں اغلان میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے اڈے پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ یہ حملہ خطے میں موجود پاسداران انقلاب کے فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مقامی حکام کی جانب سے تاحال کوئی اضافی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔