حیدرآباد
امبیڈ کر کا 125 فٹ اونچا مجسمہ عوام کیلئے کشش کا سبب
یہ مجسمہ اب عوام کے لئے کشش کا سبب بنا ہوا ہے۔کئی افراد اس مجسمہ کو دیکھنے کے لئے دور دور سے آرہے ہیں۔کئی افراد اس کانسہ کے مجسمہ کو دیکھ کر حیرت زدہ ہیں اور کئی افراد اس کے ساتھ سیلفی بھی لے رہے ہیں۔

حیدرآباد: دستور ہند کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر کے 125 فٹ اونچے مجسمے کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے۔دنیا کے سب سے بڑے 125فٹ اونچے امبیڈکر کے مجسمہ کی گذشتہ روز حیدرآباد کے ٹینک بنڈ علاقہ میں ان کے پوتے پرکاش امبیڈکر کی موجودگی میں نقاب کشائی عمل میں آئی تھی۔
یہ مجسمہ اب عوام کے لئے کشش کا سبب بنا ہوا ہے۔کئی افراد اس مجسمہ کو دیکھنے کے لئے دور دور سے آرہے ہیں۔کئی افراد اس کانسہ کے مجسمہ کو دیکھ کر حیرت زدہ ہیں اور کئی افراد اس کے ساتھ سیلفی بھی لے رہے ہیں۔عوام میں اس مجسمہ کے سلسلہ میں کافی جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔