یوروپ
سال 2026 کا نیٹو سربراہی اجلاس ترکیہ میں ہوگا
نیٹو کے سربراہی اجلاس کا حتمی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ واشنگٹن میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیٹو وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ سال جبکہ سربراہی اجلاس سال 2026 کے دوران ترکیہ میں منعقد ہوگا۔

انقرہ: نیٹو کے سربراہی اجلاس کا حتمی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ واشنگٹن میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیٹو وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ سال جبکہ سربراہی اجلاس سال 2026 کے دوران ترکیہ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں روس اور چین سے متعلق کافی اہم فیصلے بھی لیے گئے۔
اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ سال 2025 کے دوران یوکرین کے لیے 40 ارب ڈالرز کا امدادی فنڈ مختص کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں، چین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی حمایت ترک کر دے ۔
اجلاس میں جوہری اشتعال انگیزی اورسائبر سیکورٹی جیسے حساس معاملات میں مشترکہ تعاون کی بھی یقین دہانی کی گئی ہے ۔