حیدرآباد

،،جمعیتہ یوتھ کلب کی ٹریننگ کا مقصد نو جوانوں کو انسانیت کی خدمت کیلئے تیار کرنا ہے،،

اس اجلاس تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ جمعیت یوتھ کلب کا تعارف وٹریننگ کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ اس موقع پر کشن باغ پولیس کی جانب سے ٹرا فک قانون کی گائڈلائین پر عمل آواری کیلئے یس آئی راج کی جانب سے شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا کہ ٹرا فک قانون پر عمل کر کے اپنے جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔

حیدر آباد: جمعیتہ علماء تلنگانہ کے زیر اہتمام ایک روزہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ جمعتہ یوتھ کلب کا تعارف وٹرینگ کیمپ زیر صدارت حضرت مولانا شاہ سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیت علماء تلنگانہ بمقام جامعہ انوار الهدی کشن باغ بهادر پوره منعقد ہوا۔ قرآت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب خادم جمعیتہ علماء تلنگانہ نے اپنے تعارفی گفتگو میں کہا کہ مسلم نو جوانوں کی فکری اور جسمانی تربیت نوجوانوں کی شخصیت سازی ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھار نے کیلئے جمعیۃ علماء ہند ملک کی مختلف ریاستوں میں جمعیتہ یوتھ کلب قائم کر رہی ہے اس سلسلہ میں ہماری ریاست تلنگانہ میں یہ شعبہ پہلے سے ہی قائم ہے اس کو ریاستی سطح پر مزید فعال اور متحرک کرنے کیلئے تلنگانہ کے تمام اضلاع سے نو جوان کو جوڑا کیا گیا تا کہ جمعیہ یوتھ کلب کا تعارف وٹریننگ کیمپ کے ذریعہ ان کے اندر شعور و بیدار کیا جائے ۔

اس پروگرام کا مقصد نو جوانوں کو انسانیت کی خدمت کیلئے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو جوان شرعی اور دنیاوی ذمہ داریوں کو سمجھیں ، ملک سماج اور خاندانی ذمہ داریوں کو بھی بخوبی ادا کریں۔ اور بلا مذہب وملت مظلوموں کی امداد اور خلق خدا کی خدمت کریں اور ملک کے تعمیری پروگراموں میں حصہ لیں ۔

حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ نے کہا کہ جمعیتہ یوتھ کلب کے دو بنیادی مقاصد ہیں جن کا حوالہ سے احادیث میں موجود ہے طاقت ور مومن تیار کرنا اس کا مقصد نبی رحمت ﷺ کا یہ فرمان ہے کہ طاقت ور مؤمن اللہ تعالی کے نزدیک کمزور مؤمن سے زیادہ بہتر اور محبوب ہے۔ دوسرا انسانیت کا خدمت گزار بنانا یعنی بنی رحمت ﷺ کے اس فرمان کا عملی مظہر ہے کہ خیر الناس من ینفع الناس ، یعنی لوگوں کو نفع پہنچانے والا سب سے زیادہ بہتر شخض ہوتا ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو کھنے کیلے ٹرینگ کی ضرورت ہوتی ہے یہ شعبہ جسمانی صحت کیلئے کام کر رہا ہے آپ نو جوان اس شعبہ سے جڑ کر اپنی اور قوم وملت کی خدمت کیلئے تیارر ہیں ۔ حضرت مفتی محمد یونس صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نہ کہا کہ نو جوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اپنے سوسائٹی کا مغز ہوتے ہیں اور خوبصورت معاشرہ کے معمار ہیں اور ملک کی تعمیر وترقی میں نوجوان ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر افسوس ہمارے نوجوان جن کا کوئی ہدف نہیں ہے۔ بے مقصد زندگی گزار رہے ہیں۔


آج نو جوانوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہنا ہوگا۔ تب جا کر وہ قوم وملت کیلئے نفع بخش بن سکتے ہیں۔ مفتی الیاس احمد حامد صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل نے کہا کہ نو جوانوں کو اور ان کی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے جمعیتہ یوتھ کلب کا قیام عمل میں لایا گیا اور اپنی ذات کو امت کیلئے نفع بخش بنائے آپ ﷺ کی ذات مبارک کو اللہ تعالی نے قیامت تک کے انسانیت کیلئے رحمت العالمین بنایا آپ اپنے ذات کو مرتے دم تک انسانیت کیلئے فائدہ مند بنائیں ۔

آج نوجوان رات بھر جاگ کر دن بھر سورہے ہیں جس سے ان کی صحت متاثر ہورہی ہیں ۔ اس چیز کو چھوڑنے کی ضرورت ہے۔ مولا نا فصیح الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میرک نے کہا کہ آج نو جوانوں کو خراب کرنے کیلئے باطل طاقتیں دن رات محنت کر رہی ہیں ۔

ہمارے نوجوان برائیوں کی طرف تیزی سے مائل ہو رہے ہیں دنیا میں انقلاب نو جوانوں سے آتا ہے ۔ ہمارے نو جوان اس چیز کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔حضرت مفتی محمد تجمل حسین صاحب ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء تلنگانہ نے نو جوانوں سے کہا کہ اس ٹرینینگ کو دیکھ نبی رحمت ﷺ کی زندگی کے پہلو میرے سامنے آگئے اور شمائل ترندی کی احادیث مبارکہ کے حوالہ سے آپ نے کہا کہ حدیث میں آپ ﷺجس طرح طرز زندگی کو بیان کیا گیا ہے۔

اس ٹریننگ میں وہ تمام چیزوں کو دیکھنے کا موقع ملا۔ نوجوانوں کو اس ٹریننگ میں خصوصی دلچسپی لینا چاہئے تا کہ ہم خود اپنی صحت کا خیال رکھ سکے ۔ قاری محمد یونس علی خان صاحب ناظم جمعیت کلب تلنگانہ نے جمعیتہ یوتھ کلب پر خصوصی پر زینٹینش پیش کیا اور تلنگانہ کے تمام اضلاع سے تشریف لائے ہوئے نو جوانوں کو تربیت دی ۔

اس اجلاس تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ جمعیت یوتھ کلب کا تعارف وٹریننگ کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ اس موقع پر کشن باغ پولیس کی جانب سے ٹرا فک قانون کی گائڈلائین پر عمل آواری کیلئے یس آئی راج کی جانب سے شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا کہ ٹرا فک قانون پر عمل کر کے اپنے جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔

آخری میں محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے تمام مہمانوں کا اور مفتی معراج الدین صاحب سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ کا شکریہ ادا کیا ۔ مفتی تجمل حسن صاحب کی دعا پر اجلاس اختتام پزیر ہوا۔ اس اجلاس میں شہر اور تلنگانہ کے تمام سے تقریبا ( 315) زائد نوجوان بچوں نے شرکت کی اور ٹریننگ کیمپ اضلاع کو کامیاب بنایا۔۔۔۔