تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سنٹرل لائبریری کی قدیم عمارت مہندم

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ڈپو روڈ پر سنٹرل لائبریری کی قدیم عمارت مہندم ہوگئی۔اس حادثہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا جس کے نتیجہ میں بڑا حادثہ ٹل گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ڈپو روڈ پر سنٹرل لائبریری کی قدیم عمارت مہندم ہوگئی۔اس حادثہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا جس کے نتیجہ میں بڑا حادثہ ٹل گیا۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ

عمارت کے گرنے کی آواز سن کر متصل عمارت میں زیر تعلیم طلباء خوفزدہ ہو کرجان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔

وزیرٹی ناگیشور راؤ جنہوں نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا، طلباء سے بات کی اور اس سلسلہ میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے کلکٹر کو ہدایت دی کہ وہ اس لائبریری کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے اقدامات کریں۔بلدیہ کے عملہ نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ عمارت 1957 میں تعمیر کی گئی تھی۔