شمالی بھارت

اشرار نے دلت خاتون کو جنگل میں برہنہ کرکے چھوڑدیا

ام پور ضلع کے پٹوائی تھانہ علاقے میں چارہ کاٹنے جنگل گئی دلت خاتون کے ساتھ چار لوگوں نے چھیڑ چھاڑ کی۔ مار پیٹ کے بعد اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ ملزمین نے اسے بے ہوشی کی حالت میں کھیت میں چھوڑ دیا۔

حیدرآباد: رام پور ضلع کے پٹوائی تھانہ علاقے میں چارہ کاٹنے جنگل گئی دلت خاتون کے ساتھ چار لوگوں نے چھیڑ چھاڑ کی۔ مار پیٹ کے بعد اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ ملزمین نے اسے بے ہوشی کی حالت میں کھیت میں چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں
دلت خاتون عصمت ریزی اور قتل کیس، پولیس کا مشتبہ رول ظاہر
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
معاشقہ کا معاملہ، باپ نے حاملہ بیٹی کا گلا گھونٹ دیا
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی

واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب لواحقین اسے ڈھونڈتے ہوئے کھیت پہنچ گئے۔پولیس نے شوہر کی شکایت پر گاؤں کے چار ملزمان مہی پال، ہیرالال، راجکمار عرف راجو اور نانھے کے خلاف رپورٹ درج کی۔ خاتون کا علاج جاری ہے۔

18 اگست کی شام کو پٹوائی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی ایک خاتون گاؤں میں ہی جنگل میں چارہ کاٹنے گئی تھی۔خاتون چارہ کاٹ کر واپس آرہی تھی۔ راستے میں گاؤں کے چار لوگوں نے اسے گھیر لیا اور اس کے ساتھ بدفعلی کرنے لگے۔

خاتون نے احتجاج کیا تو ایک ملزم نے اسے پستول نکال کر دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ اس کے بعد چاروں ملزمین خاتون کو نیلگری کے کھیت میں لے گئے اور اس کے ساتھ بدفعلی کی۔

مار پیٹ کے ساتھ ساتھ اس کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر دیا۔ اس کے بعد خاتون بے ہوش ہو گئی اور ملزمین فرار ہو گیا۔

دیر تک گھر نہ پہنچنے پر اہل خانہ خاتون کی تلاش میں کھیت پہنچے اور اسے زخمی حالت میں پایا۔ اہل خانہ خاتون کو پٹوائی تھانے لے گئے، جہاں خاتون کے شوہر نے شکایت کی۔

پولیس نے ملزمین کے خلاف رپورٹ درج کر لی۔ تھانہ صدر ہریندر کمار نے بتایا کہ خاتون کا علاج جاری ہے۔