جرائم و حادثات

لاپتہ بچے کی لاش کھائی سے برآمد

سول لائنز پولیس اسٹیشن ذرائع کے مطابق شیو نگر کا رہنے والا لڑکا سیتارام کشواہا 27 نومبر کو اپنے مزدور والد کو ٹفن دینے گیا تھا۔ اس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا۔

مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں آج سات دن سے لاپتہ بچے کی لاش کھائی سے برآمد ہونے کے بعد اہل خانہ نے اس کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

سول لائنز پولیس اسٹیشن ذرائع کے مطابق شیو نگر کا رہنے والا لڑکا سیتارام کشواہا 27 نومبر کو اپنے مزدور والد کو ٹفن دینے گیا تھا۔ اس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا۔

اہل خانہ نے سول لائنز تھانے میں رپورٹ درج کرائی جس میں متوفی بچے کی بنائی گئی ویڈیو کا کلپ پولیس کو فراہم کیا گیا، جس میں ان کا ایک جاننے والا نوجوان اسے موٹر سائیکل پر لے جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

پولیس نے اس مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے قتل کے پیچھے مبینہ معاشقے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس تفتیش میں مصروف ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔