تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں گراوٹ

اتوار کی شام اور پیر کی صبح کے درمیان اقل ترین درجہ حرارت شہر کے مضافات میں معین آباد میں 9.4 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بعض علاقوں اورتلنگانہ کے کئی علاقوں میں تقریباً 10 دنوں کے بعد اقل ترین درجہ حرارت واحد عدد تک پنچ گیا۔

متعلقہ خبریں
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت
ورنگل پولیس کے نئے سونگھنے والے کتے فورس میں شامل، کمشنر کا معائنہ
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان

اتوار کی شام اور پیر کی صبح کے درمیان اقل ترین درجہ حرارت شہر کے مضافات میں معین آباد میں 9.4 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا جبکہ اضلاع آصف آباد، عادل آباد، سنگاریڈی اور نرمل کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 6.5 ڈگری سیلسیس اور 9 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 3 دنوں کے دوران نرمل، عادل آباد اور منچریال اضلاع کے مختلف علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس اور 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا کہ آئندہ 3 دنوں تک تلنگانہ کے بعض علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر کا امکان ہے۔