یوروپ

برطانوی پاکستانی طالبہ نے ‘جی سی ایس سی امتحان’ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

دس مضامین اسکول سے اور چوبیس پرائیویٹ امیدوار کے طور پر دیے، مینسا ٹیسٹ کے مطابق ماہ نور کا آئی کیو لیول 161 دنیا کے ذہین ترین ایک فیصد افرادمیں شامل ہیں۔

لندن: برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور نے جی سی ایس سی امتحان میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، مینسا ٹیسٹ کے مطابق ماہ نور کا آئی کیو لیول 161 دنیا کے ذہین ترین ایک فیصد افرادمیں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
برطانیہ کے بادشاہ چارلس بیمار اسپتال میں داخل کیا جائے گا
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے

تفصیلات کے مطابق برٹش پاکستانی طالبہ نے جی سی ایس سی امتحان میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا ، ماہ نور چیمہ نے چونتیس مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کیے۔

دس مضامین اسکول سے اور چوبیس پرائیویٹ امیدوار کے طور پر دیے، مینسا ٹیسٹ کے مطابق ماہ نور کا آئی کیو لیول 161 دنیا کے ذہین ترین ایک فیصد افرادمیں شامل ہیں۔

ماہ نور کے والدین عثمان اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے، ماہ نور نے لاہور کے پرائیویٹ اسکول سے تعلیم حاصل کی، دو ہزار سولہ میں برطانیہ منتقل ہوئیں۔