جرائم و حادثات

بوائے فرینڈ کے ہاتھوں نابالغ گرل فرینڈ کا چاقو کے 20 سے زیادہ وار کرکے برسرعام بہیمانہ قتل، لوگ تماشائی

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ساحل ولد سرفراز کے نام سے ہوئی ہے جس کو بلند شہر (یوپی) شہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام پیش آیا جس کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہے۔

نئی دہلی: ایک لرزہ خیز واقعہ میں ایک 16 سالہ نابالغ کو اس کے بوائے فرینڈ نے 20 سے زیادہ بار چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا اور ساتھ ہی دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقے میں پتھر سے بھی اس کا سر کچل دیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ساحل ولد سرفراز کے نام سے ہوئی ہے جس کو بلند شہر (یوپی) شہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام پیش آیا جس کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہے۔

واقعہ کے منظر عام پر آتے ہی دائیں جانب سے گروپس نے اسے لوجہاد کا رنگ دے دیا ہے اور سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانے پر اسے مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ لڑکی کا نام ساکشی بتایا جاتا ہے۔

فوٹیج میں نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ساحل کو لڑکی پر چاقو سے مسلسل وار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جائے وقوعہ پر قریب سات سے آٹھ راہگیر موجود ہیں۔ ایک آدمی مداخلت کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن ساحل اسے دھکیل دیتا ہے۔

اس کے بعد اس نے لڑکی کو چاقو گھونپنا جاری رکھتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کھڑے لوگوں کو دھمکیاں بھی دے رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ وہ یہاں سے چلے جائیں۔  

اسے 20 سے زائد مرتبہ چھرا گھونپنے کے بعد، ساحل اپنی گرل فرینڈ کو متعدد بار لات مارنے کے لئے آگے بڑھتا ہے اور پھر اسے پانچ بار پتھر سے کچل دیتا ہے۔

اس کے بعد وہ کچھ دیر کے لئے وہاں سے چلا جاتا ہے لیکن تھوڑی دیر بعد پھر واپس آجاتا ہے اور لڑکی کو ایک بار پھر پتھر سے مارتا ہے، اسے کئی بار لات مارتا ہے اور پھر ایک بار پھر چلا جاتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی جے جے کالونی کی رہنے والی تھی اور ساحل کے ساتھ اسے کے تعلقات تھے۔ لیکن حال ہی میں ان میں جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی اپنے دوست کے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کے لئے جا رہی تھی کہ راستہ میں ساحل نے اسے روک لیا۔ دونوں کو کچھ بات ہوتی ہے اور اس کے بعد ساحل چاقو نکال کر اس پر پے درپے وار کرنا شروع کردیتا ہے۔ لڑکی کی وہیں موت واقع ہوگئی۔