شمال مشرق

سڑک حادثہ، انجینئرنگ کالج کے 7 طلباء ہلاک

مقامی افراد کے بموجب یہ حادثہ جالک باری علاقہ میں لگ بھگ 2 بجے رات رونما ہوا جب ایک اسکارپیو گاڑی جس میں یہ طلباء سفر کررہے تھے قابو کھو بیٹھی اور ایک ڈیوائیڈر پھلانگ کر سڑک پر مخالف سمت سے آنے والی پک اپ ویان سے ٹکرا گئی۔

گوہاٹی: گوہاٹی میں پیر کے دن ایک سڑک حادثہ میں آسام انجینئرنگ کالج کے 7 طلباء ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

مقامی افراد کے بموجب یہ حادثہ جالک باری علاقہ میں لگ بھگ 2 بجے رات رونما ہوا جب ایک اسکارپیو گاڑی جس میں یہ طلباء سفر کررہے تھے قابو کھو بیٹھی اور ایک ڈیوائیڈر پھلانگ کر سڑک پر مخالف سمت سے آنے والی پک اپ ویان سے ٹکرا گئی۔

یہ پتہ چلا کہ اسکارپیو کار میں 10 طلبہ سوار تھے جب یہ حادثہ کا شکار ہوئی۔ طلباء کی جانب سے یہ گاڑی کاریہ پر حاصل کی گئی تھی۔ 7 طلباء مقامِ واقعہ پر فوت ہوگئے۔ دیگر 3 کو نازک حالت میں گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (جی ایم سی ایچ) کو لایا گیا۔

7 متوفی طلباء کی ارندم بھلا (گوہاٹی)، نیرڈیکا (گولا گھاٹ ضلع)، کوشک موہن (چائے رائیڈو ضلع)، اپنشو شرما (ناگاؤں ضلع)، راج کرن بھویان (مجولی ضلع)، ایمن گیان (ڈبرو گڑھ) اور کوشک بارو (منگل ڈوئی) کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔

اسکارپیو کی ٹکر کی زد میں آنے والی پک ویان کے تین افراد کو بھی نازک حالت میں جی ایم سی ایچ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ انجینئرنگ کالج کے کئی طلباء جی ایم سی ایچ میں اکٹھا ہوئے۔ دریں اثناء چیف منسٹر ہیمنا بسوا شرما نے حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا۔

a3w
a3w