تلنگانہ
محکمہ عمارات وشوارع نے تلنگانہ تلی کا مجسمہ گرجانے کے واقعہ کو غلط قراردیا
محکمہ نے واضح کیا ہے کہ گلوبل سمٹ کے دوران جو تلنگانہ تلی کا عارضی مجسمہ لگایا گیا تھا، اسے توڑا یا نیچے نہیں گرایا گیا بلکہ اس کی منتقلی کے دوران معمولی حفاظتی اقدامات کی تصویریں وائرل ہوئیں جو غلط انداز میں پیش کی جا رہی ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے بھارت فیوچرسٹی میں گلوبل سمٹ کیلئے لگائی گئی تلنگانہ تلی مجسمہ کے نیچے گرجانے کے واقعہ کو محکمہ عمارات وشوارع نے غلط قراردیا۔
محکمہ نے واضح کیا ہے کہ گلوبل سمٹ کے دوران جو تلنگانہ تلی کا عارضی مجسمہ لگایا گیا تھا، اسے توڑا یا نیچے نہیں گرایا گیا بلکہ اس کی منتقلی کے دوران معمولی حفاظتی اقدامات کی تصویریں وائرل ہوئیں جو غلط انداز میں پیش کی جا رہی ہیں۔
سرکاری بیان کے مطابق اس مجسمہ کی کوئی توہین نہیں کی گئی اور وہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ سوشل میڈیا پرجاری افواہوں اور غلط پروپگنڈہ کو محکمہ نے فرضی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔