جرائم و حادثات

بس کھائی میں پلٹی، دو مسافروں کی موت، دو درجن زخمی

مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں پرائیویٹ مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں پلٹ گئی جس سے دو مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو درجن کے مسافر زخمی ہو گئے۔

مورینا: مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں پرائیویٹ مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں پلٹ گئی جس سے دو مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو درجن کے مسافر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت

پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات بس دتیا سے سبل گڑھ کی طرف جارہی تھی۔

یہ بس بے قابو ہو کر مورینا – سبل گڑھ روڈ پر سکروڈا گاؤں کے نزدیک کھائی میں جا گری جس سے دو مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تقریباً دو درجن مسافرین زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سے ایک درجن مسافروں کو علاج کے لیے جورہ میں داخل کرایا گیا ہے اور دیگر شدید زخمیوں کو مورینا اور گوالیار ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور کچھ مسافر بس کی چھت پر بھی بیٹھے ہوئے بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔