جرائم و حادثات
اے پی میں بس الٹ گئی۔ بعض لوگ خمی
حیدرآباد: اے پی کے تروملا سے تروپتی شردھالوووں کولے جانے والی بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بعض شردھالو زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: اے پی کے تروملا سے تروپتی شردھالوووں کولے جانے والی بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بعض شردھالو زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ کل شب گھاٹ روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ الکٹرک بس ڈیوائیڈرسے ٹکراکر الٹ گئی۔
اس بس میں حادثہ کے وقت 35شردھالو سوار تھے۔ایس پی ایف کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر راحت کے کام انجام دیئے اور زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا۔
شبہ کیاجارہا ہے کہ تیز رفتاری اس حادثہ کی وجہ ہے۔