مشرق وسطیٰ

دھڑ جُڑی بچیوں کا پیچیدہ اور طویل ترین آپریشن کامیاب (ویڈیو)

سعودی دارالحکومت ریاض میں نائیجرین دھڑ جڑی بچیوں کو الگ کرنے کا انتہائی پیچیدہ اور 14 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا اور دونوں بچیاں جسم علیحدہ ہونے کے بعد صحتمند ہیں۔

ریاض: سعودی عرب میں دھڑ جڑی بچیوں کو پیچیدہ اور 14 گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں نائیجرین دھڑ جڑی بچیوں کو الگ کرنے کا انتہائی پیچیدہ اور 14 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا اور دونوں بچیاں جسم علیحدہ ہونے کے بعد صحتمند ہیں۔

کامیاب آپریشن کا سن کر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے والدین مارے خوشی کے رو پڑے اور اظہار تشکر کے لیے فوری اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض میں وزارت نیشنل گارڈ کے زیر انتظام شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں نائیجرین بچیوں ’حسنہ اور حسینہ‘ جن کا پیٹ اور نچلا دھڑ جڑا ہوا تھا ان کو الگ کرنے کے آپریشن کا آغاز جمعرات کی صبح کیا گیا تھا جو انتہائی پیچیدہ ہونے کے باعث 14 گھنٹے تک جاری رہا۔

میڈیکل ٹیم کے سربراہ اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ ’حسنہ اور حسینہ ‘ کو گزشتہ برس 31 اکتوبر کو مملکت لایا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور مختلف شعبوں کے ماہر سرجنوں کی ٹیم نے کئی دن تک کیس کا مطالعہ کیا تاکہ آپریشن کامیاب ہو۔

واضح رہے آپریشن کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی پیچیدہ پے جس میں کامیابی کے امکانات 70 فیصد ہو سکتے ہیں۔