تلنگانہ

نظام آباد کی ہوٹل میں خاندان کے 4 افراد مردہ پائے گئے

اتوار کے روز خاندان کا کوئی فرد کمرہ سے باہر نہیں آیا اور دستک دینے پر بھی اندر سے کوئی آواز نہیں آئی جس پر ہوٹل اسٹاف نے پولیس کو الرٹ کردیا۔

حیدرآباد: نظام آباد ٹاؤن کی ایک ہوٹل میں اتوار کے روز ایک خاندان کے 4 افراد مردہ پائے گئے۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے ایک کمرہ میں ایک رئیلٹر، اس کی بیوی اور دو بچوں کی نعشیں پائی گئیں۔

37سالہ سوریا پرکاش نے بتایا جاتا ہے کہ پھانسی لینے سے قبل اپنی بیوی اور دو بچوں کو زہردے دیا۔ پولیس نے سوریا پرکاش، 36 سالہ اکشیا، دو بچوں 13 سالہ پرتی اوشا اور 10 سالہ ادیاوت (لڑکا) کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

عادل آباد ٹاؤن کا رہنے والا سوریا پرکاش حیدرآبا میں رئیل اسٹیٹ کا بزنس کرتا تھا۔ وہ اور اس کے خاندان کے افراد گزشتہ 15 دنوں سے نظام آباد کی ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

اتوار کے روز خاندان کا کوئی فرد کمرہ سے باہر نہیں آیا اور دستک دینے پر بھی اندر سے کوئی آواز نہیں آئی جس پر ہوٹل اسٹاف نے پولیس کو الرٹ کردیا۔

دروازہ توڑ کر پولیس جب اندر پہنچی تو خاندان کے 4 افراد کو مردہ پایا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ بزنس میں نقصان ہونے پر پرکاش نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے۔ پولیس نے عہدیداروں نے بتایاکہ کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

a3w
a3w