مہاراشٹرا

سینئر آئی اے ایس عہدیدار ڈنر کے بعد ممبئی کی ہوٹل میں فوت

مہاراشٹرا پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) میں سکریٹری کی حیثیت سے برسرخدمت ایک 27 سالہ آئی اے ایس عہدیدار جنوبی ممبئی کی ایک ہوٹل میں اپنا رات کا کھانا ختم کرنے کے فوری بعد فوت ہوگیا۔

ممبئی: مہاراشٹرا پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) میں سکریٹری کی حیثیت سے برسرخدمت ایک 27 سالہ آئی اے ایس عہدیدار جنوبی ممبئی کی ایک ہوٹل میں اپنا رات کا کھانا ختم کرنے کے فوری بعد فوت ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
کم عمر کھلاڑی فوت
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
بہار میں دریائے گنگا پر زیرتعمیر پل منہدم۔ واقعہ کی تحقیقات شروع
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے

ایک عہدیدار نے بتایا کہ سینئر بیوروکریٹ پرشانت دتاترے نوگھارے کو کھانا ختم کرتے ہی بے چینی محسوس ہونے لگی اور وہ اچانک ڈھیر ہوگیا۔ یہ واقعہ کل شام پیش آیا۔

وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ وہ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ کالا گھوڑا علاقہ میں ایک ہوٹل آیا تھا۔ یہ دونوں بھی سکریٹری رینک کے عہدیدار ہیں۔

بعدازاں سرکاری زیرانتظام جے جے ہاسپٹل میں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ موت کی اصلی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس کے احشا کو مزید تجزیہ کیلئے محفوظ کرلیا گیا ہے۔

a3w
a3w