حیدرآباد
حیدرآباد کی پارک ہوٹل کے دکن میٹنگ ہال کی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے تلاشی لی
شہرحیدرآباد کی پارک ہوٹل میں دکن میٹنگ ہال کی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے تلاشی لی جن کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ذریعہ کئی افراد کے ساتھ اجلاس منعقد نہیں کیاجاسکتا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی پارک ہوٹل میں دکن میٹنگ ہال کی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے تلاشی لی جن کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ذریعہ کئی افراد کے ساتھ اجلاس منعقد نہیں کیاجاسکتا۔
ان عہدیداروں نے اس اجلاس کا اہتمام کرنے والوں سے سوال کیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیسے یہ اجلاس منعقد کیاگیا ہے؟
ان عہدیداروں نے اجلاس کی اجازت کے دستاویزات دکھانے کی خواہش کی۔ان عہدیداروں نے منتظمین سے کہا کہ ان کو سی ویجل ایپ کے ذریعہ شکایت ملی ہے جس کے بعد وہ یہ کارروائی کررہے ہیں۔
ان عہدیداروں نے کہاکہ چونکہ ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہے اسی لئے وہ کئی افراد کے ساتھ اس طرح کا اجلاس منعقد نہیں کرسکتے۔