بھارت
سپریم کورٹ کے فیصلہ سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے : پروفیسر سوز
یہ خبر ہندوستان کے کروڑوں لوگوں نے مسرت کے ساتھ سنی اور اس کا تہہ دل سے استقبال کیا ! مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان کے باہر بھی کروڑوں لوگوں کو اس خبر سے راحت محسوس ہوئی ہوگی۔

سری نگر: کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسرسیف الدین سوز نے جمعہ کے روز کہا کہ”مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی محسوس ہوئی کہ آنریبل سپریم کورٹ نے آ ج راہول گاندھی کو نہ صرف بحیثیت ایم پی لوک سبھا بحال کیا بلکہ اُن کے حق میں ساری مراعات بھی بحال کی ہیں!
یہ خبر ہندوستان کے کروڑوں لوگوں نے مسرت کے ساتھ سنی اور اس کا تہہ دل سے استقبال کیا ! مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان کے باہر بھی کروڑوں لوگوں کو اس خبر سے راحت محسوس ہوئی ہوگی۔
مجھے یہ جان کر بھی بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ہندوستان کے اندر اور ہندوستان کے باہر کروڑوں لوگوں کا خیال ہے کہ شری راہل گاندھی لوک سبھا میں ملک کی ترقی اور ہندوستانی سماج کی حوشحالی کےلئے اپنی زوردار آواز اُٹھاتے رہیںگے ۔ اس سلسلے میں ، میں نے شری راہول گاندھی کو خط کے ذریعے اپنے جذبات اور احساسات سے باخبر کیا ہے۔“