حیدرآباد
درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ کے ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز ہوگا
چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ جو حضرت جہانگیر پیراں ؒ کے معتقد ہیں وہ درگاہ کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

حیدرآباد: صدر نشین وقف بورڈ تلنگانہ محمد مسیح اللہ خان نے کہاکہ درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ کے ترقیاتی کاموں کو جلد شروع کرنے سے متعلق غور و خوض کرنے اور 19 جنوری کو درگاہ کے عرس کے انتظامات کے سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیاگیا۔
اس اجلاس میں رکن اسمبلی ٹی آر ایس اسمبلی حلقہ شاد نگر انجیا گوڑ وقف بورڈ کے علاوہ دیگر محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ درگاہ میں ڈرنیج لائن اور سڑکوں کی تعمیری کام مکمل کرائے گئے ہیں۔
درگاہ کو ترقی دینے کے لیے آرکیٹکٹ کی خدمات حاصل کی جائے گی۔ اس کے بعد درگاہ کے ترقیاتی کام کاآغاز کیاجائے گا۔
چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ جو حضرت جہانگیر پیراں ؒ کے معتقد ہیں وہ درگاہ کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ آرکیٹکٹ کی جانب سے تیار کردہ ڈیزائن کو سی ایم کے سی آر کو روانہ کیا جائے گا۔