تلنگانہ
الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے ڈی جی پی کی معطلی منسوخ کردی
مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی انجنی کمار کی معطلی منسوخ کردی۔

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی انجنی کمار کی معطلی منسوخ کردی۔
انتخابی ادارہ نے اس سرکردہ پولیس عہدیدار کی جانب سے داخل کردہ اپیل پر غور کرتے ہوئے ان کی معطلی ختم کردی۔
مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کانگریس امیدوار ریونت ریڈی جو اب وزیراعلی ہیں سے ملاقات پر انجنی کمار کومعطل کردیاتھا۔
ان کو معطل کرنے کے بعد سینئر آئی پی ایس راجیوگپتا کو اس تلگوریاست کا نیا پولیس سربراہ مقررکیاگیاتھا۔