قومی

الیکشن کمیشن بہار میں مثالی ضابطہ اخلاق کے تحت سوشل میڈیا پر بھی کڑی نظر رکھے گا

الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز واضح کیا کہ بہار میں نافذ مثالی ضابطۂ اخلاق (آدرش آچار سنہیتا) نہ صرف روایتی انتخابی مہم کے ذرائع پر، بلکہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والے مواد پر بھی یکساں طور پر نافذ ہوں گے۔

پٹنہ: الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز واضح کیا کہ بہار میں نافذ مثالی ضابطۂ اخلاق (آدرش آچار سنہیتا) نہ صرف روایتی انتخابی مہم کے ذرائع پر، بلکہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والے مواد پر بھی یکساں طور پر نافذ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا پوسٹس پر سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران صرف پالیسیوں، پروگراموں اور ماضی کے کاموں کی بنیاد پر ہی تنقید کریں۔ کسی بھی پارٹی یا رہنما کی ذاتی زندگی کے ایسے پہلوؤں کو مہم میں شامل کرنے سے گریز کیا جائے جو ان کی عوامی سرگرمیوں سے متعلق نہیں ہیں۔

ساتھ ہی کمیشن نے غیر مصدقہ الزامات اور توڑ مروڑ کر پیش کیے گئے حقائق کی بنیاد پر کسی بھی پارٹی یا اس کے کارکنوں پر تنقید سےگریز کرنے کی سخت ہدایت دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تیزی سے ترقی کرتی ٹیکنالوجیز، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ممکنہ غلط استعمال پر تشویش ظاہر کی ہے اور سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ڈیپ فیک یا اے آئی سے تیار شدہ مواد کے ذریعے جھوٹی یا گمراہ کن اطلاعات پھیلانے سے اجتناب کریں۔

اگر انتخابی مہم میں کسی بھی اے آئی یا ڈیجیٹل مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے، تو اسے واضح طور پر اے آئی جنریٹڈ یا مصنوعی مواد جیسے لیبل کے ساتھ نمایاں طور پر نشان زد کرنا لازمی ہوگا۔

کمیشن نے مزید بتایا کہ مثالی ضابطۂ اخلاق کے مؤثر نفاذ کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کمیشن کا مقصد یہ ہے کہ انتخابات صاف ستھرے، غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے کرائے جائیں۔