تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں بتکماں تہوار کا جوش وخروش

رنگ برنگے پھولوں سے سجائے گئے بتکماں کے گرد نوجوان لڑکیاں اور خواتین کھیل رہی ہیں۔ ریاستی حکومت کے زیر اہتمام منعقدہ تقاریب میں وزراء بھی شریک ہورہے ہیں۔ مختلف اضلاع میں تہوار کے موقع پر خصوصی روشنیوں کا انتظام کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں بتکماں تہوار جو ش وخروش کے ساتھ ساتھ منایا جارہا ہے۔ دیہاتوں اور شہروں میں خواتین روایتی طورپربتکماں کے گیت گارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

رنگ برنگے پھولوں سے سجائے گئے بتکماں کے گرد نوجوان لڑکیاں اور خواتین کھیل رہی ہیں۔ ریاستی حکومت کے زیر اہتمام منعقدہ تقاریب میں وزراء بھی شریک ہورہے ہیں۔ مختلف اضلاع میں تہوار کے موقع پر خصوصی روشنیوں کا انتظام کیا گیا۔

مقامی کمیٹیوں کی جانب سے پرفارمنس اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ دیہاتوں میں مقامی فنکاروں نے لوک گیت پیش کئے۔ بازاروں میں پھولوں اور روایتی اشیاء کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا۔

میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمس پر تہوار کے مناظر وائرل ہورہے ہیں۔ عوامی نمائندے اور مقامی قائدین نے عوام کے ساتھ مل کر جشن میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے بعد سے ہی بتکماں تہوار کو سرکاری طورمنایاجارہا ہے جس کی دھوم ہر سال دیکھی جارہی ہے۔