سوشیل میڈیاشمالی بھارت

نشہ میں دھت کنٹینر ڈرئیور نے ایک کار کو کئی کیلو میٹر تک گھسیٹا، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک کنٹینر سفید رنگ کی گاڑی کو خوفناک انداز میں گھسیٹ رہا ہے۔ گاڑی میں 4 افراد موجود تھے۔ 4 نوجوانوں نے کسی طرح اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے۔واقعہ کے فوری بعد پولیس حرکت میں آگئی، پولیس نے کسی طرح کنٹینر کو روک کر ڈرائیور کو پکڑلیا۔

میرٹھ: نشہ میں دھت کنٹینر ڈرائیور نے ایک کار کو کئی کیلو میٹر تک سڑک پر گھیسٹا۔ اس دوران گاڑی میں 4 افراد سوار تھے۔ سڑک پر موجود لوگوں نے شور مچاتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے کسی کی نہ سنی اور گاڑی کو کنٹینر کے ساتھ گھسیٹتا رہا۔

کار میں سوار 4 نوجوانوں نے کسی طرح اپنی جان بچائی اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔ نشہ میں دھت ملزم ڈرائیور کی حرکت کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو میرٹھ کے پرتاپور تھانہ علاقہ کا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک کنٹینر سفید رنگ کی گاڑی کو خوفناک انداز میں گھسیٹ رہا ہے۔ گاڑی میں 4 افراد موجود تھے۔ 4 نوجوانوں نے کسی طرح اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے۔واقعہ کے فوری بعد پولیس حرکت میں آگئی، پولیس نے کسی طرح کنٹینر کو روک کر ڈرائیور کو پکڑلیا۔

بتایاجارہا ہے کہ یہ خوفناک منظر دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو فون کرکے اس کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے کسی طرح ڈرائیور کو روک کر تحویل میں لے لیا۔

حال ہی میں اترپردیش کے متھرا ضلع سے بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا تھا۔ متھرا کے تھانہ مانت علاقہ میں یمنا ایکسپریس وے پر کئی کیلو میٹر تک ایک کار میں ایک نعش پھنسی ہوئی تھی۔ کار جب مونٹ ٹول پلازہ پر پہنچی تو ایکسپریس وے کے سیکوریٹی عہدیداروں نے گاڑی کے نیچے پھنسی نعش کو دیکھا۔ بتایاجارہا ہے کہ کار میں پھنسی نعش کو تقریباً11  کیلو میٹر تک گھسیٹا گیا تھا۔

a3w
a3w