تلنگانہ

چلتی ٹرین سے اُترنے کی کوشش، خاتون کانسٹبل نے مسافر خاتون کی جان بچالی  

خاتون مسافر، تیزی کے ساتھ چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کررہی تھی تاہم وہ اپنی اس کوشش کے دوران پلیٹ فارم پر گرپڑی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ریلوے پروٹکشن فورس(آرپی ایف) کی خاتون کانسٹبل نے اپنی چوکسی اوربہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مسافر کی جان بچائی جو چلتی ٹرین سے اترنے کے دوران حادثہ کاشکار ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
شطرنج کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن کو چیف منسٹر کی تہنیت
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی

یہ واقعہ ورنگل اسٹیشن پر اُس وقت پیش آیا جب بھدراچلم سے سکندرآباد جانے والی منگورو ایکسپریس ٹرین کل شب پہنچی تھی۔ذرائع کے مطابق خاتون مسافر، تیزی کے ساتھ چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کررہی تھی تاہم وہ اپنی اس کوشش کے دوران پلیٹ فارم پر گرپڑی۔

اس کا ہاتھ ڈور ہینڈل میں پھنس گیا اور کچھ فاصلہ تک ٹرین اس کو گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔اس پر فوری طورپر چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کانسٹیبل جس کی شناخت سونالی کے طورپر کی گئی ہے اس مسافر کے پاس پہنچی اور اس کو بچانے کے لئے اس کے پیر کو کھینچا اور اس کو جان کے خطرہ کی صورتحال سے بچانے میں کامیابی حاصل کی۔

عہدیداروں نے خاتون کانسٹیبل کی چوکسی اور فرائض کی بہتر طورپر انجام دہی پر سونالی کی ستائش کی۔

a3w
a3w