حیدرآباد

فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا

ورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2 (چار مینار زون )میں فوڈ فیسٹیول کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا گزیٹیڈصدر معلمہ محترمہ او مامو پیڈی نے افتتاح کیا اور طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کی جانب سے اہتمام کردہ مختلف غذائی اشیا کی نمائش اور فروخت پر اظہار مسرت کیا۔

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغلپورہ 2 میں عظیم الشان اہتمام -گزیٹیڈ صدر معلمہ او ما موپیڈی کا خطاب – طلبا کی ستائش

حیدرآباد: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2 (چار مینار زون )میں فوڈ فیسٹیول کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا گزیٹیڈصدر معلمہ محترمہ او مامو پیڈی نے افتتاح کیا اور طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کی جانب سے اہتمام کردہ مختلف غذائی اشیا کی نمائش اور فروخت پر اظہار مسرت کیا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال

انہوں نے کہا کہ فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد کھانے سے متعلق پیدا ہونے والی بیماریوں اور صحت کے خدشات سے طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے علاوہ عوام کو واقف کرانا ہوتا ہے اور سب سے بڑی اہم بات یہ ہوتی ہے کہ فوڈ فیسٹیول کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں نمایاں ہوتی ہیں جس طرح یوم اطفال منایا جاتا ہے۔

اسی طرح فوڈ فیسٹیول منعقد کرتے ہوئے ہم بچوں کی صلاحیتوں کو فروخت دیتے ہیں اس سے بچوں میں خوشی و مسرت کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے اور اور طلبہ و طالبات بھی اس نمائش سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جاتے ہیں فوڈ فیسٹیول ہمیں سکھاتا ہے کہ کس طرح سے پاک و صاف ماحول میں غذائی اشیاء کو تیار کیا جائے اور ہم کس طرح اسے کھائیں محترمہ‌اوماموپیڈی نے مزید کہا کہ اگر ہم صحت مند غذا کا استعمال کریں تو خود گھر والوں کے لیے اور سماج والوں کے لیے یہ مثال ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھانے سے متعلق بیماریوں سے بچاؤ کے لیے شعور کا اجاگر کرنا بھی فوڈ فیسٹیول کا ایک مقصد ہے لوگ صاف و معیاری غذا کے استعمال اور اس کی اہمیت سے واقف نہیں ہوتے اس لیے مختلف قسم کے کھانوں کو متعارف کرایا جاتا ہے اور طلبہ کو یہ بتایا جاتا ہے کہ کس طرح سے غذائی اشیاء صحت مند انداز میں تیار کی جائیں محترمہ اوما مو پیڈی نے فوڈ فیسٹیول کے انعقاد پر طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور اظہار پسندیدگی کرتے ہوئے رہنمائی کرنے والے تمام اساتذہ ومعلمات کو بھی مبارکباد دی۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے اپنی جانب سے غذائی اشیاء کی نمائش کی جسے بے حد پسند کیا گیا سرپرستوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس فوڈ فیسٹیول کا مشاہدہ کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا اس موقع پر اسکول کے اساتذہ جناب محمد جہانگیر، جناب محمد حسام الدین ،محترمہ مہر حبیب ،محترمہ اختر النساء، محترمہ نذیرہ وسیم’ محترمہ روحی فاطمہ، محترمہ طاہرہ بیگم، محترمہ امتہ الرحمن بشری ،محترمہ وجے لکشمی’ محترمہ عالیہ مہہ جبین، محترمہ شمیم اور محترمہ جی سروپا رانی موجود تھے جنہوں نے طلبہ و طالبات کی جانب سے لگائی گئی غذائی اسٹالز کا مشاہدہ کیا اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جناب مرزا سمیع اللہ بیگ اور محترمہ مہر جہا ں نے انتظامات میں حصہ لیا