بھارت
ٹرینڈنگ

سابق وزیر اعظم کو کپڑوں کی خریداری کیلئے پیسے کم پڑگئے، بل دیکھ کر شیخ حسینہ کو پسینہ آگیا؟

شیخ حسینہ کی خریداری کا بل 30 ہزار روپئے ہوا تاہم بل دیکھ کر شیخ حسینہ کو پسینہ آگیا کیوںکہ ان کے پاس مطلوبہ کرنسی نہیں تھی اسی لیے انہیں بقیہ رقم بنگلہ دیشی کرنسی میں ادا کرنا پڑا۔

دہلی: بنگلہ دیش سے مفرور ہو کر ہندوستان آنے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو کپڑوں کی خریداری کیلئے پیسے کم پڑ گئے۔ انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق طلبہ احتجاج کے بعد مستعفی ہو کر فرار ہونے والی سابق وزیراعظم بنگلہ دیش جو گزشتہ ایک ہفتہ سے غازی آباد کے ہندن ایئربیس کے سیف ہاؤس میں مقیم ہیں۔ ان کو وہاں پیسوں کی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور کیس درج
ہندوستان فرار ہونے سے قبل حسینہ واجد نے استعفیٰ دیا یا نہیں؟ بیٹے کا نیا دعویٰ
بنگلہ دیش، طلبہ تحریک نے چیف جسٹس سمیت ججوں کو بھی استعفے دینے کا الٹی میٹم دے دیا

شیخ حسینہ جو 45 منٹ کے نوٹس پر بے سرو سامانی کی حالت میں بہن ریحانہ شیخ کے ہمراہ اپنے ملک سے فرار ہوئی تھیں۔ انہیں اپنے اور بہن کے لیے کچھ کپڑے خریدنے تھے جس کیلئے انہوں نے ہندن ایئر بیس میں واقع شاپنگ کمپلیکس میں خریداری کی۔

بتایا جا رہا ہے کہ ان کی خریداری کا بل 30 ہزار روپئے ہوا تاہم بل دیکھ کر شیخ حسینہ کو پسینہ آگیا کیوںکہ ان کے پاس مطلوبہ کرنسی نہیں تھی اسی لیے انہیں بقیہ رقم بنگلہ دیشی کرنسی میں ادا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے طویل سیاسی پناہ کی درخواست پر مثبت جواب نہ آنے اور دیگر ممالک کی جانب سے بھی کوئی حوصلہ افزا پیشرفت نہ ہونے پر حسینہ واجد کا ہندوستان میں قیام طویل ہو گیا ہے اور وہ تب تک وہیں مقیم رہیں گی، جب تک کسی دوسرے ملک رہائش کا انتظام نہیں ہو جاتا۔

a3w
a3w