حیدرآباد

راجیو گاندھی سدبھاونا ایوارڈ، چارمینار کے دامن میں تقریب منعقد ہوگی

راجیو گاندھی سدبھاونا ایوارڈ اس سال سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کو عطا کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں 19اکتوبر کو چارمینار کے دامن میں ایک تقریب منقد کی جائے گی۔

حیدرآباد (منصف نیوزبیورو) راجیو گاندھی سدبھاونا ایوارڈ اس سال سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کو عطا کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں 19اکتوبر کو چارمینار کے دامن میں ایک تقریب منقد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
عوامی نمائندوں کے تعاون کے بغیر ریاست کی ترقی ناممکن: کے ٹی راما راؤ
کے ٹی آر کے دورہ پرانے شہر نے عوام کو حیران کردیا
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید

اس تقریب میں چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ، اے آئی سی سی انچارج دیپاداس منشی اعزازی مہمان ہوں گے، جبکہ وزیرآبپاشی این اتم کمارریڈی تقریب کی صدارت کریں گے۔

ریاستی وزرأ دامودر راج نرسمہا، سریدھر بابو، سیتااَکا، اے آئی سی سی سکریٹری وشنوناتھ ایم ایل اے وی ہنمنت راؤ سابق ایم پی اور دیگر قائدین تقریب شرکت کریں گے۔ صدر ٹی پی سی سی، بی مہیش کمار گوڑ قبل ازیں کانگریس پارٹی کا پرچم لہرائیں گے۔ اے شیام موہن، جی کنہیا لعل، سید شاہ مجاہد قادری اور جی آنند اراکین کمیٹی نے آج گاندھی ھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے 34سال قبل 1990ء میں تاریخی چارمینار کے دامن میں کانگریس پارٹی کا پرچم لہراتے ہوئے سدبھاونا یاترا کا آغاز ہوا تھا۔ جو دونوں شہروں سے گذرتے ہوئے سکندرآباد مجسمہ گاندھی پر اختتام کو پہنچی تھی۔

اس یاترا کی یاد میں سدبھاونا یادگار کمیٹی کی جانب سے ہر سال 19 اکتوبر کو چارمینار کے دامن میں سدبھاونا ایوارڈ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

سدبھاوناکمیٹی کی جانب سے سابق میں کئی اہم شخصیتوں بشمول سابق چیف منسٹر کے روشیا، سابق چیف منسٹر کرناٹک ویرپا موئیلے، سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد، پدمابھوشن عابد حسین سابق سفیر ہند برائے امریکہ، جسٹس سردار علی خان،عابد علی خاں ایڈیٹر سیاست، محمد خیرالاسلام مجاہد آزادی،

محمد محمود بن محمد سابق سفیر برائے سعودی عرب، ڈاکٹر سوما راجو ماہر امراض قلب، جہاندار افسر سینئر صحافی، سید رحمت علی سابق ڈپٹی اسپیکر، محمد عابد اسیری، اعجاز قریشی ممتاز صحافی، ایم وی نارائن مورتی آئی پی ایس ود گیر کو ان کی نمایاں خدمات پر راجیو گاندھی سدبھاونا ایوارڈ سے نواز ا گیا۔