حیدرآباد

عثمان ساگراورحمایت ساگر کے دروازے کھول دیئے گئے

عہدیداروں نے عثمان ساگر کے 6دروازے اورحمایت ساگر کا ایک دروازہ کھولتے ہوئے پانی موسی ندی میں چھوڑاجس کے بعد موسی ندی میں پانی کی سطح بڑھ گئی۔

حیدرآباد:بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے بعد شہرحیدرآباد کے جڑواں ذخائرآب عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی سطح میں بتدریج اضافہ کے پیش نظردونوں ریزروائرس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑاگیا۔

متعلقہ خبریں
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
رورل ڈیولپمنٹ سرویسس کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا اجلاس
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

عہدیداروں نے عثمان ساگر کے 6دروازے اورحمایت ساگر کا ایک دروازہ کھولتے ہوئے پانی موسی ندی میں چھوڑاجس کے بعد موسی ندی میں پانی کی سطح بڑھ گئی۔

عہدیداروں نے نچلے علاقوں اوربالخصوص موسی ندی کے کئی حصوں میں رہنے والوں کوچوکس کیا۔منگل کی صبح عثمان ساگر کے 6دروازے 2فیٹ تک اٹھاکر 1428کیوزک پانی کو موسی ندی میں چھوڑاگیا۔