حیدرآباد

عثمان ساگر اورحمایت ساگر کے دروازے کھول کر پانی چھوڑاگیا

بالائی علاقوں میں شدید بارش کے سبب حیدرآباد کے اہم ذخیرہ آب عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں بڑے پیمانہ پر پانی کا بہاو درج کیاگیا۔  بدھ کی صبح 9 بجے کے بعدسے پانی کے بہاو میں شدت دیکھی گئی۔

حیدرآباد: بالائی علاقوں میں شدید بارش کے سبب حیدرآباد کے اہم ذخیرہ آب عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں بڑے پیمانہ پر پانی کا بہاو درج کیاگیا۔  بدھ کی صبح 9 بجے کے بعدسے پانی کے بہاو میں شدت دیکھی گئی۔

حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے عہدیداروں نے جوذخیرہ آب میں پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں نے عثمان ساگر اورحمایت ساگر کے دروازوں کو کھول کر زائد پانی موسی ندی میں چھوڑنا شروع کیا۔

عثمان ساگر:ایف ٹی ایل: 1790.00 فٹ (3.900 ٹی ایم سی)  موجودہ سطح: 1789.05 فٹ (3.682 ٹی ایم سی)  ان فلو: 1400 کیوسکس  آؤٹ فلو: 234 کیوسکس، 2 دروازے ایک فٹ کی بلندی تک کھولے گئے۔

حمایت ساگر میں ایف  ٹی ایل: 1763.50 فٹ (2.970 ٹی ایم سی)  موجودہ سطح: 1762.70 فٹ (2.734 ٹی ایم سی)  ان فلو: 600 کیوسکس  آؤٹ فلو: 339 کیوسکس ایک ایک فٹ کی بلندی تک کھولا گیا۔