شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

نازیبا ویڈیو لیک کرنے پر لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کا قتل کرکے نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے

لاش کی شناخت جے پرکاش کے نام سے ہوئی اور اس کی والدہ سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایک لڑکی کے عشق میں مبتلا تھا اور آخری بار 4 مہینے پہلے ملنے آیا تھا۔ وہ لڑکی میرے بیٹے کو کسی سے ملنے نہیں دیتی تھی۔

پٹنہ: لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو افراد خاندان کی مدد سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے تھیلے میں ڈال کر پھینک دیا۔ میڈیا کے مطابق قتل کی یہ ہولناک واردات بہار کے مظفر پور میں پیش آئی جہاں سڑک کنارے ایک تھیلے سے نوجوان کی لاش کے ٹکڑے برآمد ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج

لاش کی شناخت جے پرکاش کے نام سے ہوئی اور اس کی والدہ سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایک لڑکی کے عشق میں مبتلا تھا اور آخری بار 4 مہینے پہلے ملنے آیا تھا۔ وہ لڑکی میرے بیٹے کو کسی سے ملنے نہیں دیتی تھی۔

پولیس نے جے پرکاش کی ماں کی درخواست پر ایف آئی درج کرلی۔ تفتیش میں للیتا کماری نامی لڑکی نے بتایا کہ اس کے 3 سال سے جے پرکاش کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں شادی بھی کرنا چاہتے تھے۔

تاہم جے پرکاش کو شک ہوگیا کہ للیتا کماری کسی اور بھی لڑکے سے بات کرتی ہے جس پر دونوں کا جھگڑا ہوا تھا اور جے پرکاش نے للیتا کے ساتھ بنائی گئی نازیبا ویڈیو کو وائرل کردیا تھا۔

یہ بات للیتا کماری نے اپنے افراد خاندان کو بتائی اور پھر جے پرکاش کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ للیتا نے جے پرکاش کو کزن کی شادی کی بات کرنے کے بہانے مظفر پور بلایا اور افراد خاندان نے لڑکے کو بیدردی سے مارا پیٹا۔ جس سے جے پرکاش کی موت واقع ہوگئی۔

لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے تھیلے میں ڈالا اور سائیکل پر لے جاکر سڑک کنارے پھینک دیا گیا۔ لاش کو سائیکل پر لے جاتے ہوئے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیجز میں محفوظ ہوگئے۔ جسے پولیس نے حاصل کرلیا اور افراد خاندان کو بھی حراست میں لے لیا۔

a3w
a3w