حیدرآباد

سُن لو فڈنویس، مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کو چالینج کرنےوالی مجلس کی نوجوان خاتون لیڈر سیدہ فلک کون ہیں؟

 حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ سیدہ فلک نے شولاپور سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کی قیادت کی، جہاں ان کے جلسوں میں ہزاروں افراد کی بھیڑ جمع ہوئی اور ان کی پرجوش تقاریر نے نوجوانوں میں خاصا جوش بھر دیا۔

ممبئی: ’’سن لو فڈنویس! اگر اللہ نے چاہا تو ایک دن حجاب اور نقاب پہننے والی مسلمان خاتون ہندوستان کی وزیر اعظم بنے گی، ان شاء اللہ‘‘ — اسی بے باک اور جرأت مندانہ بیان کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ایک نیا نام گونجنے لگا ہے جسے لوگ اب ’’لیڈی اویسی‘‘ کے نام سے پہچاننے لگے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان

 بی ایم سی انتخابات کے دوران AIMIM کی سرگرم لیڈر سیدہ فلک نے جس جارحانہ انداز میں اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنایا، اس سے لوگوں کو خود اسدالین اویسی کی یاد آ گئی۔

 حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ سیدہ فلک نے شولاپور سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کی قیادت کی، جہاں ان کے جلسوں میں ہزاروں افراد کی بھیڑ جمع ہوئی اور ان کی پرجوش تقاریر نے نوجوانوں میں خاصا جوش بھر دیا۔

اپنی بے باک تقاریر سے سیدہ فلک نے مہاراشٹرا میں اپنی ایک چھاپ چھوڑ گئی ہیں۔

پارٹی میں اویسی کے بعد انہیں سب سے مؤثر مقرر مانا جا رہا ہے۔ سیاست میں آنے سے پہلے سیدہ فلک ایک عالمی سطح کی کراٹے چیمپئن رہ چکی ہیں جنہیں ’’فلک دی فائٹر‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

وہ اب تک 20 سے زائد قومی اور 22 بین الاقوامی گولڈ میڈلز جیت چکی ہیں اور تلنگانہ کی پہلی خاتون ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے ورلڈ اور ایشین کراٹے چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا اور کامن ویلتھ کراٹے چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔

 پیشے کے اعتبار سے وہ ایک ایڈووکیٹ بھی ہیں اور اپنی کراٹے اکیڈمی کے ذریعے لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دیتی ہیں۔

 سال 2020 میں AIMIM میں شامل ہونے والی سیدہ فلک خواتین کے حقوق، آئینی اقدار اور اقلیتی مسائل پر مضبوط آواز بن کر ابھری ہیں اور آج مہاراشٹر کی سیاست میں ایک نئی طاقت اور بے خوف قیادت کے طور پر اپنی شناخت قائم کر چکی ہیں، جسے سیاسی ماہرین مستقبل کی قومی سیاست کا ایک اہم چہرہ مان رہے ہیں۔